پی ڈی ایم اے کی جانب سے محکمہ جنگلات کو آگے بجھانے کے آلات فراہم

جمعرات 23 مئی 2024 11:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) پی ڈی ایم اے کی جانب سے محکمہ جنگلات کو دو فائر انجنز سمیت آگے بجھانے کے آلات فراہم کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آگ بجھانے والی دو گاڑیاں محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی گئی ہیں،گاڑیوں میں پانی رکھنے کی صلاحیت 5 سے ساڑھے 12 ہزار لیٹر تک ہے،جنریٹرز، لائٹ سٹینڈز اور فائر فائٹرز کی موبلائزیشن کیلئے ٹرک بھی سامان میں شامل ہے، گاڑیوں کی یہ فراہمی گرمیوں کے اس سیزن کے لئے ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ جنگلات کا تحفظ قومی فریضہ ہے،گرمی کی شدت میں جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے،پی ڈی ایم اے مشکل وقت میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتا رہے گا،محکمہ جنگلات کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے،جنگلات بچائیں گے تو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رہیں گے،درخت لگانا ضروری ہے اور درختوں کو بچانا بھی اولین فریضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں