لیسکو کو تھری فیز اور سولر میٹرز کی قلت کا سامنا

میٹر خرابی پر صارفین کو ایوریج بل دیئے جارہے ہیں‘ذرائع

جمعرات 23 مئی 2024 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کو تھری فیز اور سولر میٹرز کی قلت کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق صارفین کی بڑی تعداد رقم جمع کرا کر نئے کنکشن کی منتظر ہے، خراب اور جلے ہوئے میٹرز بھی تبدیل نہیں ہو پارہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو ہزاروں میٹرز کی فوری ضرورت ہے، میٹر خرابی پر صارفین کو ایوریج بل دیئے جارہے ہیں۔لیسکو حکام کے مطابق نئے میٹرز کا ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے، جلد میٹرز مل جائیں گے، گرمی کی شدت کے باعث میٹر خراب ہونے کی شکایات بڑھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں