ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس لاہورمیں تاجر دوست سکیم کے دفتر کا افتتاح

جمعرات 23 مئی 2024 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر)کے ریجنل ٹیکس آفس لاہورمیں تاجر دوست سکیم کے دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنر نعمان ملک نے فیتہ کاٹ کر تاجر دوست سکیم کے دفتر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر ،شاہد نزیر ، میاں خلیل ، عرفان بٹ ، ریاض مغل ، عاصم قریشی،صادق ڈار ،شہزاد ناصر بھی موجود تھے ۔

نعیم میر نے کمشنر تاجر دوست سکیم نعمان ملک کو گلدستہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف ٹریڈ سے تعلق رکھنے والے تاجران کو نوٹیفکیشن بھی دیئے گئے ۔کمشنر تاجر دوست سکیم نعمان ملک نے کہا کہ تاجر دوست سکیم میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ نعیم میر نے کہا کہ سخت گرمی کے موسم میں ایف بی آر اہلکاروں کی فرائض ادائیگی قابل ستائش ہے۔ تاجر دوست سکیم کا دفتر تمام تنظیموں کا اپنا دفتر ہے۔ شہر کی کوئی بھی تنظیم دفتر میں اپنا اجلاس بلا سکتی ہے۔ ایف بی آر اہلکار آگاہی کے لئے ہر وقت موجود ہوں گے ۔ سہیل بٹ نے بطور کنوینر ذمہ داریاں سنبھال لیں جبکہ رضوان بٹ تاجر دوست سکیم کے آفس سیکرٹری ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں