aلاہور گھر میں گھس کر 11سالہ لڑکی کو قتل کر دیاگیا

جمعرات 23 مئی 2024 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2024ء) لاہور کے علاقہ واپڈا ٹائون میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے گھر میں گھس کر 11سالہ لڑکی کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد اور چچا کا قصور کے رہائشی افراد سے جھگڑا چل رہا تھا،ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور لڑکی کو قتل کر دیا۔مقتولہ کی شناخت آمنہ کے نام سے ہوئی۔پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے نعش مردہ خانہ منتقل کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں