وزیر اعلی مریم نوازشریف کاایئر ایمبولینس جلد شروع کرنے کا حکم،جون تک کی ڈیڈ لائن مقرر

جمعرات 23 مئی 2024 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم دیا ہے اور اس ضمن میں جون تک کی ڈیڈ لائن مقررکر دی ہے۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔ وزیر اعلی نے طلبہ کیلئے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دوردراز علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں مریض شفٹ کرنے کیلئے ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی۔

مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایئر ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو ہارٹ ا ٹیک کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی جائے گی،ایئر ایمبولینس سروس کیلئے موک ایکسرسائز کا مرحلہ مکمل ہوگیا، ایئر ایمبولینس سروس کیلئے ڈاکٹرز اور سٹاف کی ٹریننگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز رضوان نصیر نے اجلاس کو ایئر ایمبولینس سروس اور سی پی آر ٹریننگ پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، ڈاکٹر عدنان خان، سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری امپلی منٹیشن دانش افضال اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں