پرویز الٰہی نے حق اور سچ کاساتھ دینے کی پاداش میں ظلم ، جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ‘ مسرت جمشید چیمہ

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات قابل تشویش ہیں ‘ سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف

جمعہ 24 مئی 2024 12:58

پرویز الٰہی نے حق اور سچ کاساتھ دینے کی پاداش میں ظلم ، جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ‘ مسرت جمشید چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کا اٹل فیصلہ ہے کہ ملک اب آئین و قانون کے مطابق چلے گا اور یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ عوام اس کیلئے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق آواز بھی بلند کر رہے ہیں ،چودھری پرویز الٰہی نے حق اور سچ کاساتھ دینے کی پاداش میں ظلم اور جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے جس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں وہ انتہائی تشویش کا باعث ہیں ، خوف و ہراس پھیلانے کی کوششیں پہلے کامیاب ہوئیں نہ اب ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ پی ٹی آئی ایسا کون سا غیر آئینی مطالبہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے اسے دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے ،ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے ، لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کو سلب نہ کیا جائے ،جبر کے ذریعے لوگوں کی آواز کو نہ دبایا جائے کیا یہ غیر آئینی مطالبات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس کے لئے کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں