وزیر زراعت و لائیو سٹاک عاشق حسین کرمانی کا بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کا دورہ

صوبائی وزیر عاشق حسین کرمانی نے سینٹر آف ایکسی لینس فار اولیو ریسرچ اینڈ ٹریننگ کا افتتاح کیا

جمعہ 24 مئی 2024 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے چکوال کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے سینٹر آف ایکسی لینس فار اولیو ریسرچ اینڈ ٹریننگ کا افتتاح کیا۔ اس ادارہ کا مقصد زیتون پر تحقیق اور ٹریننگ دینا ہے۔ اس ادارہ کے تحت اس خطہ کے حوالے سے مطابقت رکھنے والی زیتون کی اقسام متعارف کروائی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر رمضان انصر پروجیکٹ ڈائریکٹر ادارہ برائے زیتون تحقیق اور ٹریننگ چکوال نے بتایا کہ کاشتکاروں کو زیتون کی برداشت اور اس سے تیار ہونے والی مختلف مصنوعات کی تیاری کی تربیت بھی دی جارہی ہے۔کاشتکاروں کو سبسڈی پر زیتون کے تیل کی کشیدگی کی سہولت دینے کے لیے پلانٹ لگایاگیا ہے۔ہر سال پنجاب بھر سے کاشتکار یہاں سے زیتون کے کشیدگی کروا کے دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب نے زیتون سے تیار شدہ مصنوعات کے سٹالز کا بھی دورہ کیا۔وزیر زراعت پنجاب نے ادارہ کی لیبارٹریز اور کشید کرنیوالے پلانٹ کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پرسیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ ادارہ برائے زیتون تحقیق اور ٹریننگ چکوال کا کام قابل تحسین ہے۔ ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیق ڈاکٹر ساجد الرحمان، سید شاہد افتخار بخاری ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن، ڈاکٹر انجم علی بٹر پروجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بعد ازاں وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران وزیر زراعت پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت پنجاب کا یہ ادارہ بارانی علاقوں کے لئے فصلوں کی نئی اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کے لئے تحقیقی کام کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ادارہ کو بارانی علاقوں کے مسائل کے مطابق تحقیقی کام کر مرتب کرنا چاہیے۔

اس وقت بارانی علاقوں خصوصاً خطہ پوٹھوار میں پھلوں، سبزیوں اور دیگر ہائی ویلیو کراپس پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے تاکہ منافع بخش کاشتکاری کو فروغ دیا جا سکے۔ اس خطے کی قسمت بدلنے کے لئے زرعی تحقیق اور ترقی انتہائی ضروری ہے۔اس موقع پر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے ڈائریکٹر محمد اشرف سمرا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال ہائی ویلیو کراپس خصوصاً مختلف روایتی پھلوں کو متعارف کروانے کے لئے کام کر رہا ہے۔ ان پھلوں میں بلیک بیری، ایووکیڈو، نیکٹرین، پستہ وغیرہ شامل ہیں۔ ادارہ کی طرف سے ان مختلف پھلوں کے پودے بھی کاشت کئے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں