منکرین ختم نبوت کا تعاقب جاری رکھیں گی: سنی علما کونسل

ملک میںقیام امن کے لئے قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے : مولانا حافظ حسین احمد

جمعہ 24 مئی 2024 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2024ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ منکرین ختم نبوت کا تعاقب جاری رکھیں گے، شہدا ختم نبوت نے اپنی جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کر کے ہمیشہ گلشن رسالت کی آبیاری کی ہے، ملک میںقیام امن کے لئے قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں فتنہ قادیانیت کی سر کوبی کے لئے 7 ستمبر 1974 کو قومی اسمبلی میں موجود علما ء نے قرار داد کے ذریعے قادیانیوں ، احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواکر مسلمانان پاکستان کو اس فتنہ سے بچانے کی خاطر ایمانی کردار ادا کیا ۔

7ستمبر مینار پاکستان کے سائے کے تلے منعقد ہونیوالی تاریخ سازختم نبوت کانفرنس فقیدالمثال اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں