صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا گرو سنگھ سبھا کوئٹہ کے گوردوارہ کا دورہ

جمعہ 24 مئی 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے گزشتہ روز سری گرو سنگھ سبھا کوئٹہ کے گوردوارہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے تیسرے گرو امر داس جی کے جنم دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سنگت کوئٹہ پاکستان اور چیئرمین بلوچستان سکھ کمیونٹی سردار جسبیر جی بھی موجود تھے۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوردوارہ سری گرو سنگھ سبھا سکھ برادری کے لیے بے پناہ خوشی کا باعث ثابت ہوا ہے، جب سے اس نے دوبارہ مذہبی سرگرمیوں کی میزبانی شروع کی ہے تب سے صوبے بھر سے آنے والے سکھ برادری کو دوسرے مذہبی لوگوں کی طرح اپنی عبادات بھرپور طریقے سے کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سکھ صدیوں سے آباد ہیں جبکہ سات دہائیوں سے زیادہ انتظار کے بعد سکھ برادری کو پھر موقع ملا کہ اپنے گوردوارے دوبارہ آباد کر سکے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ 200 سال پرانی عبادت گاہ کو 1947 میں قیام پاکستان کے بعد سے اپوا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ اسے 2020 میں سکھ برادری کے لیے بحال کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گوردوارے کا دوبارہ کھلنا بلوچستان میں مذہبی ہم آہنگی کی ایک بہترین روشن مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں