ةموسمیاتی تبدیلیوں کا باعث بننے والے عوامل کی نشاندہی وقت کی اہم ضرورت ہی: عرفان علی کاٹھیا

ہفتہ 25 مئی 2024 02:45

ح*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2024ء) ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت کمیٹی روم میں ماحولیاتی تبدیلیوں بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمایاں جامعات سے پروفیسرز، پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔ پنجاب یونیورسٹی،لمز،جی سی یو،سپیرئیر یونیورسٹی لاہور اور یو ای ٹی یونیورسٹی کے ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔

شرکا نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے تجاویز اور ممکنہ معاونت بارے آگاہ کیا۔شرکا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز کی ریسرچ کی مدد سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے جامعات کے پروفیسرز اور ماہرین کا خیر مقدم کیا۔ اجلاس میں،سموگ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ،ڈیزاسٹر فنانسنگ،پری فلڈ وارننگز، اور موسمیاتی تبدیلیوں بارے سیر حاصل بحث کی گئی۔

(جاری ہے)

شرکا نے پری فلڈ اور پوسٹ فلڈ سے متعلق لئے جانے والے اقدامات میں بہتری بارے رائے کا اظہار کیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ڈیزاسٹر مینجمنٹ تھنک ٹینک بنایا گیا ہے۔ تھنک ٹینک کے قیام سے ڈیزاسٹر رڈکشن کے ٹارگٹ کو حاصل کیا جا سکے گا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شرکاء کو گرین سیورز تھنک ٹینک کے مقاصد بارے بریفنگ دی۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا باعث بننے والے عوامل کی نشاندہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملک کے اندر ماحولیات پر ایمرجنسی بنیاد پر کام کی ضرورت ہے۔ جامعات معلومات اور تحقیق کی نرسریاں ہیں۔ اکیڈیمیا اور انتظامی مشینری کا تال میل سود مند ثابت ہو گا۔ ماہرین کی تجاویز خوش آئند ہیں عملی کام کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں