پنجاب میں 27 مئی تک ہیٹ ویو کی پیشنگوئی، درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری تک جانے کا خدشہ

ہفتہ 25 مئی 2024 13:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے پنجاب میں 27مئی تک ہیٹ ویو کی پیشنگوئی کی ہے اور اس دوران درجہ حرارت 45سے 48ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے ۔ترجمان کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب نے اس سلسلہ میں پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کائونٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے علی عرفان کاٹھیا نے کہا کہ ہیٹ سٹروک سے بچا ئوکےلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی کوہر صورت یقینی بنایا گیا ہے ،ہیٹ ویو کی لہر سے لودھراں میں گزشتہ روز 2شہری متاثر ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

علی عرفان کاٹھیا نے کہا کہ تمام محکمے ،میڈیا اور عوام باہمی تعاون سے ہیٹ ویو کا مقابلہ کر سکتے ہیں،عوام سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کریں ،غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں اورایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122پر کال کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں