نبیؐ کی عزت و ناموس پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دینگے‘قاری اعظم حسین

آپؐ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لئے باعث فخر ہے حضورؐ کی سنت کو زندہ کر کے ہم کفر کو شکست دے سکتے ہیں

اتوار 26 مئی 2024 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) جمعیت علما ئے اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ نبیؐ کی عزت و ناموس پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دینگے،نبی اکرم ؐکی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے،ہماری زندگی کا آئیڈیل نمونہ حضور ؐکی زندگی مبارک ہے، آپؐ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لئے باعث فخر ہے حضورؐ کی سنت کو زندہ کر کے ہم کفر کو شکست دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انہو ں نے کہاکہ قادیانی لابی کی اسلام دشمن سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ تحفظ ختم نبوتؐ کے لئے جدوجہد کرنا ایمان کا تقاضا ہے، حکومتی صفوں اور سرکاری اداروں کو قادیانیت نواز عناصر سے پاک کیا جائے اور قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے اورہر مقام پر قادیانیوں کی اسلام و پاکستان دشمن سرگرمیوں کو روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں