لاہور،وزیر اعلیٰ مریم نواز کااداکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 26 مئی 2024 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ناموراداکار طلعت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے اداکار طلعت حسین (مرحوم) کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلعت حسین فن اداکاری میں اپنی مثال آپ تھے،ان کی کی فنی خدمات کو شوبز کی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے طلعت حسین کوخراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ طلعت حسین کے انتقال سے شوبز میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جو صدیوں پورا نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں