فواد چوہدری کی ویڈیو لنک پر حاضری کی اجازت کی درخواست پر سماعت (آج )ہو گی

اتوار 26 مئی 2024 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پنجاب بھر میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک پر حاضری کی اجازت کی درخواست پر آج ( پیر) کے روز سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ کئی شہروں میں 36سے زائد مقدمات کے لئے ہر شہر کی عدالت میں جا کر پیش ہونا ممکن نہیں ، استدعا ہے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کا حکم دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں