وزیر زراعت عاشق کرمانی کی وفاقی وزیر پانی وبجلی اویس لغاری سے ملاقات

پنجاب کے کسانوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور دوسری سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اتوار 26 مئی 2024 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے وفاقی وزیر پانی وبجلی اویس لغاری سے ملاقات کی۔اجلاس میں پنجاب کے کسانوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور دوسری سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے صوبائی وزیر زراعت کو یقین دلایا کہ انکی وزارت اس ضمن میں محکمہ زراعت پنجاب سے بھرپور تعاون کرے گی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نیوزیر اعلی پنجاب کے ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان کے تحت زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کے منصوبے کے بارے پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے 12ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس سے بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں