ج*یکم جون کو مظفر گڑھ میںجے یو آئی کامیاب پاور شو کریگی : جے یو آئی

ٰجے یو آئی کی تحریک میں عوامی شرکت نے ثابت کردیا کہ وہ دھاندلی زدہ انتخابی نتائج کو نہیں مانتے تار یخ ساز فراڈدھاندلی سے اقتدار تک پہنچنے والے عوام کے نہیں اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں

اتوار 26 مئی 2024 18:45

Gلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ یکم جون کو مظفر گڑھ میںجے یو آئی کامیاب پاور شو کریگی،جے یو آئی کی تحریک میں عوامی شرکت نے ثابت کردیا کہ وہ دھاندلی زدہ انتخابی نتائج کو نہیں مانتے،تار یخ ساز فراڈدھاندلی سے اقتدار تک پہنچنے والے عوام کے نہیں اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ برسراقتدار طبقہ کسی صور ت عوام کی نمائند گی کا حق نہیں رکھتا اسٹیبلشمنت کے کندھو ں پر بیٹھ کر اقتدار کے ایوانوں جانے والی جماعتوں نے ثا بت کردیا کہ ان کے ہا ں جمہوریت کی کوئی قدروقیمت نہیں ہے، مو لانا فضل الرحمن ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور ملک سے ہمیشہ کیلئے ا ٓ مر یت کے خا تمے کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان شا ء اللہ جے یو آئی کی قیادت کی جنگ ضرور کامیاب ہو گی اور اس میں ہمیشہ کیلئے آ مر یت کا بھی خا تمہ ہو گا اور جمہوریت بھی اپنی اصل حا لت میں نظر آ ئے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں