سوئی ناردرن نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں مزید 143 گیس کنکشن منقطع کر دئیے ، ترجمان

اتوار 26 مئی 2024 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) سوئی ناردرن ٹیموں کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں ،لاہور سمیت مختلف اضلاع میں مزید 143 گیس کنکشن منقطع ،29 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ ترجمان کے مطابق لاہور ویسٹ ریجن یو ایف جی ٹاسک فورس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمبوہ کالونی لاہور میں شاہ کمال روڈ پر چھاپہ مارا، جہاں انہوں نے مین گیس لائن پر نصب ڈائریکٹ بائی پاس کو اکھاڑ دیا، چوری شدہ گیس تندور اور ہوٹل میں استعمال کی جا رہی تھی۔

مالک نے گیس کھینچنے کے لیے دو گیس کمپریسر بھی لگائے تھے،بائی پاس کو ہٹا دیا گیا اور تھانہ وحدت کالونی میں گیس چوری کی مد میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔سوئی ناردرن گیس کی ٹیم نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 03 گیس کنکشن منقطع کر کے 13 لاکھ 10 ہزار کے جرمانے عائد کیے ،مزید گیس چوروں کے خلاف 2مقدمات بھی درج کروا دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 04 گیس کنکشن منقطع کیے.سوئی ناردرن گیس نے کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال اورغیر قانونی کنکشن پر 67 گیس کنکشن منقطع کیے۔ ترجمان کے مطابق فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 03 گیس کنکشن منقطع جبکہ 40 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 گیس کنکشن منقطع جبکہ 2 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

پشاور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 32 گیس کنکشن منقطع کرکے 70 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔ بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔ ریجنل ٹیم گجرات نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا۔ گوجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع اور 3 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10 گیس کنکشن منقطع کیے اور 10 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں