سردگودھا میں قرآن پاک کی بے حرمتی کاواقعہ تشویشنا ک ہے‘متحدہ علما کونسل

دل خرا ش واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائے ،بیگناہ گر فتار لو گو ں کو فوری رہا کیا جائے

پیر 27 مئی 2024 15:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سردگودھا میں قرآن پاک کی بے حرمتی کاواقعہ تشویشنا ک ہے، قر آ ن پاک کی جن بد بختوں نے بے حرمتی کی ہے انہیں قرارواقعی سخت سے سخت سزاد ی جائے،سرگودھا کے دل خرا ش واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائے اور بیگناہ گر فتار لو گو ں کو فوری رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی کارروائیوں کو روکنے کے لئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔ قرآن کریم کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، آزادی اظہار کی آڑ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ کسی صورت برداشت نہیںکیا جا سکتا۔انتظامیہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فی الفور کارروائی کرے۔واقعے میں ملوث افراد کوقانون کے کٹہرے میں لاکرسخت سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں