زمین کے تنازعہ پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق ،بہن زخمی ہو گئی

40 سالہ علی رضا ،42سالہ دلاور موقع پر دم توڑ گئے ، لاشیں مردہ خانے منتقل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

پیر 27 مئی 2024 17:07

زمین کے تنازعہ پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق ،بہن زخمی ہو گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) شاہدرہ کے علاقہ بیگم کوٹ گائوں میںجھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق جھگڑا دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعے کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جن کی شناخت 40سالہ علی رضا اور 42سالہ دلاور کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سگے بھائی تھے ۔ مقتولین کی بہن نگینہ بھی زخمی ہوئی۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی رضا کاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں