اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںداعش کی مبینہ موجودگی،پنجاب بھر میں اقلیتی عبادتگاہوں کیلئے نیا سیکورٹی ..

داعش کی مبینہ موجودگی،پنجاب بھر میں اقلیتی عبادتگاہوں کیلئے نیا سیکورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء)پنجاب کے مختلف علاقوں میں داعش سے مبینہ تعلق کے شبہ میں گرفتاریوں کے بعد انتہائی حساس اضلاع کی مساجد، امام بارگاہوں سمیت تمام اقلیتی عبادتگاہوں کی سیکورٹی کے حوالے سے نئی پلاننگ شروع کر دی گئی ہے۔

(خبر جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی اطلاعات کی روشنی میں پنجاب کی بین الصوبائی سرحدوں کیلئے پہرہ دار ٹیمیوں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب کی طرف سے تمام ایس ایس پیز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ امام بارگاہوں اور مساجد کو اپنی پرائیویٹ سیکورٹی مزید فعال کرنے کی بھی ہدایت جاری کریں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں