سٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں وائی فائی‘‘ کی نمائش الحمراء میں جاری

جمعرات 19 جولائی 2018 16:28

سٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں وائی فائی‘‘ کی نمائش الحمراء میں جاری
لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) سٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں وائی فائی‘‘ کی کامیاب نمائش الحمراء ہال میں جاری ہے ،ڈرامہ میں مرکزی کردارپاکستان کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ ادا کر رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ہما علی‘ دیا علی سمیت کئی فنکار شامل ہیں، ایک ملاقات کے دوران ستارہ بیگ نے کہا کہ وہ اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے،انہوں نے بتایا کہ اس وقت انہیں لاہور کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں کے ڈراموں کیلئے بہت آفرز آ رہی ہیں تاہم وہ ابھی لاہور کو ترجیح دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں