اداکار ببرک شاہ نے اپنے نئے فلمی پراجیکٹ کا آغاز کر دیا

ہفتہ 3 نومبر 2018 13:17

اداکار ببرک شاہ نے اپنے نئے فلمی پراجیکٹ کا آغاز کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) اداکار ببرک شاہ نے اپنے نئے فلمی پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق ببرک شاہ نے اپنی فلم کا سکرپٹ مکمل کر لیا ہے اور اب اداکاروں کے چنائو کا عمل شروع کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ ببرک شاہ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ اگلے سال کے پہلے ماہ شروع کر دیں گے ۔فلم کی شوٹنگ کراچی ، لاہور اور شمالی علاقہ جات میں کی جائے گی ۔جبکہ فلم کی ڈائریکشن کے فرائض بھی ببرک شاہ خود انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں