والدین کی سپورٹ نہ ہوتی تو کبھی بھی کامیابی کی منازل طے نہیں کر سکتی تھی‘ ہما علی

ماں باپ ہر دکھ او ر تکلیف خود اٹھا لیتے ہیں لیکن اولاد پر آنچ نہیں آنے دیتے ‘ انٹر ویو

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) نامور اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ اگر والدین کی سپورٹ میسر نہ ہوتی تو کبھی بھی کامیابی کی منازل طے نہیں کر سکتی تھی، اگر آج میری والدہ حیات ہوتیں تومیری کامیابیوں پر سب سے زیادہ فخر کرتیں ۔ ایک انٹر ویو میں ہما علی نے کہا کہ دنیا میں والدین کا رشتہ ایسا ہے جو کسی بھی لالچ ،غرض اور ملاوٹ سے پاک ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

جن لوگوں کے سروں پر ان کے والدین کا سایہ موجود ہے انہیں چاہیے کہ ان کی خدمت اور عزت کریں اور ہر ممکن کوشش کریں کہ ان کے کسی اقدام سے انہیں کوئی دکھ اور تکلیف نہ پہنچے ۔ ماں یا باپ کے دنیا سے جانے کے بعد ان کی قدر و قیمت معلوم ہوتی ہے ، والدین ہر دکھ او رتکلیف کو اپنے اوپر سہ جاتے ہیںلیکن اپنی اولاد پر کوئی آنچ نہیں آنے دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میرے والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے اور میں اپنے والد اور والدہ کی محبت او رسپورٹ کو ساری زندگی فراموش نہیں کر سکوں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں