اداکارہ شانزہ کا بالی وڈ سٹار شاہ رخ اور سلمان خان کے مد مقابل کام کرنے کی خواہش کا اظہار ،

بالی وڈ کے سٹار ز کو بچپن سے ہی پسند کرتی آئی ہوں ،وقت کے ساتھ ان سے ملاقات ،کام کرنے کی خواہش زیادہ بڑھ گئی ہے

جمعہ 2 جنوری 2015 12:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) اداکارہ شانزہ نے کہا ہے کہ بھارتی اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مدمقابل کام کرنے کی خواہش آج بھی دل میں مچلتی ہے ، بالی وڈ کے سٹار ز کو بچپن سے ہی پسند کرتی آئی ہوں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان سے ملاقات اور کام کرنے کی خواہش زیادہ بڑھ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں شان ، معمر رانا ، بابر اور ریمبو اچھے اداکار ہیں مگر لالی وڈ میں مجھے ندیم ، وحید مراد ،جاوید شیخ اور اظہار قازی کی اداکاری نے زیادہ متاثر کیا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں شانزہ نے کہا کہ اسٹیج اداکاری کے لئے کڑا امتحان ہوتا ہے جو اسٹیج کی دنیا میں کامیاب ہوا پھر اس کو ٹی وی اور فلم میں بھی مقبولیت اور شہرت ملی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اسٹیج پر کام کرنا سب سے زیادہ مشکل لگتا ہے کیونکہ اس میں ری ٹیک نہیں ہوتا ۔ ایک غلط جملے سے آپ مذاق بن جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں