جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:05

جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا کا کہنا ہے کہ جب وہ جہاز کے سفر پر جاتی ہوں تو زیادہ تر لوگ انہیں دیکھ کر سبحان اللہ یا پھر استغفراللہ پڑھتے ہیں۔متھیرا کا نجی ٹی وی کو دیا گیا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے ان سے سوال کیا تھا کہ جب آپ جہاز کا سفر کرتی ہیں تو عام لوگوں کا آپ کو دیکھ کر رد عمل کیا ہوتا ہی کیوں کہ جہاز کا سفر ایک ایسا سفر ہے جہاں آپ کو دو سے 3گھنٹے تک لوگوں کیساتھ سفر کرنا پڑتا ہے اس دوران کیا ہوتا ہی آپ کو دیکھ کر لوگ خوشی سے بھاگ کر آپ سے ملتے ہیں اس کے جواب میں متھیرا نے بتایا کہ مجھ سے بھاگ کر ملنے والے لوگ تو نہیں ہیں لیکن جب میں جہاز میں ہوتی ہوں تو زیادہ تر لوگ مجھے دیکھ کر سبحان اللہ استغفراللہ پڑھتے ہیں ، مجھے تو بس یہی سننے میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

متھیرا کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا لوگ ایسا کیوں کہتے ہیں لیکن یہی ہوتا ہے تاہم اسی دوران دوسری طرف جہاز کا عملہ ہے جہاں لوگ بہت اچھیہوتے ہیں وہ آپ کی خاطر مدارت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان میں اسٹار بن جانا اچھی بات ہے کیوں کہ میں کبھی بھی لائن میں کھڑی نہیں ہوتی، بطور اسٹارمجھے علیحدہ کرکے عزت دی جاتی ہے کیوں یہ ان سب کا پیار ہے اور ہمیں اس پیار کی قدر کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں