فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے،بچوں کو معیاری تفریح فراہم کرنا اور ان تک اچھا شہری بننے کا پیغام پہنچنا بلاشبہ قابل تعریف کام ہے جس پر میں پتلی تماشہ اور میجک شوز کے آرٹسٹ کی خدمات کو سراہتا ہوں۔انہوں نے الحمرا میں ہفتہ وار بچوں کے شوز دیکھے،آرٹسٹوں اور پروگرام میں آئے ہوئے بچوں سے ملے اور انہیں الحمرا کے پروگرامز کاحصہ بننے پر شاباش دی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق الحمرا ہر ہفتہ کو پتلی تماشہ اور میجک شو کا انعقاد کر رہاہے،رواں ہفتہ بھی الحمرا میں بچوں کے پسندیدہ شوز پتلی تماشہ اور میجک شو پیش کیا گیا۔بچوں نے آرٹسٹوں کی پرفارمنس دیکھی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق علی بسرا نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پتلی تماشہ اور میجک شو کے آرٹسٹ محمد عقیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ہنستے مسکراتے چہرے دیکھ کر بہت حوصلہ ملتا ہے۔بچوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا میں آ کر یہ شوز دیکھنا اچھا لگا،بہت مزہ آیا اورہفتہ بھر کی پڑھائی کی تھکن دور ہوگئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں