ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین

منگل 30 اپریل 2024 21:06

ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) مقبول اداکارہ حرا ترین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مشہور ڈرامے عشق مرشد میں منفی کردار ادا کرنے پر قتل کی دھمکیاں تک ملیں۔حرا ترین نے اپنے ایک انٹرویو میں عشق مرشد میں کام کرنے کا تجربہ بیان کیا اور ساتھ ہی بلال عباس خان کی بھی تعریفیں کیں۔انہوں نے بلال عباس خان کی شخصیت کی تعریفیں کیں اور بتایا کہ جب عشق مرشد ڈراما شروع ہوا تو وہ شوہر کے ہمراہ بڑے شوق سے اسے دیکھتی تھیں لیکن جیسے ہی انہیں ڈرامے میں منفی کردار کی پیش کش ہوئی اور انہوں نے اس میں کام کرنا شروع کیا تو انہوں نے ڈراما دیکھنا بند کردیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاک پر عشق مرشد کی ایک ویڈیو پر کسی صارف نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے ڈرامے میں منفی کردار کی پیش کش کیوں قبول کی، جس پر انہوں نے صارف کو ویڈیو جواب دیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے مطابق انہوں نے ویڈیو پوسٹ کی کہ انہوں نے اس لیے ’’عشق مرشد‘‘ کے کردار کی پیش کش قبول کی، کیوں کہ وہ بہترین اور آئیکونک کردار تھا۔

حرا ترین کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے جواب دیئے جانے کے بعد لوگوں نے ان کے خلاف کمنٹس کرنا شروع کردیئے اور ہر کسی نے انہیں ڈرامے میں مہرین نامی منفی کردار چھوڑ جانے کا مشورہ دیا۔اداکارہ کے مطابق لوگوں نے لکھا کہ میں فضل بخش یعنی بلال عباس اور شبرا یعنی درفشاں سلیم کی جان چھوڑ دوں اور ان کے بیچ نہ آئوں، انہیں اپنی مرضی کی زندگی جینے دوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں