دلجیت دوسانج اور شازیہ منظور کے درمیان احترام بھرے الفاظ کا تبادلہ

جمعرات 16 مئی 2024 12:03

دلجیت دوسانج اور شازیہ منظور کے درمیان احترام بھرے الفاظ کا تبادلہ
لاہور / امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) انڈین سپر اسٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج اور پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کا سوشل میڈیا پر ایک احترام بھرا مکالمہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر دلجیت دوسانج کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ پاکستانی گلوکارہ کا مشہور گانا ’بتیاں بجھائے رکھ دیں‘ گارہے ہیں۔شازیہ منظور نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے دلجیت کو ’ہمارا فخر‘ کہتے ہوئے خود کو ان کا بڑا مداح قرار دیا ہے۔دلجیت دوسانج نے بھی پاکستانی گلوکارہ کو جواب دیتے ہوئے ’احترام، احترام اور بہت پیار‘ لکھا ہے۔دونوں فنکاروں کے درمیان محبت بھرے مکالمے کو پاکستان اور بھارت کے مداح پسند کررہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں