لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں انہیں کارٹون نہ بنائیں: مشی خان ڈیزائنر سے خفا

آپ لوگ انہیں ڈیزائنگ کے نام پر عجیب کارٹون بنا کر سامنے کھڑا کردیتے ہیں،اداکارہ

جمعرات 16 مئی 2024 12:03

لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں انہیں کارٹون نہ بنائیں: مشی خان ڈیزائنر سے خفا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ادکارہ مشی خان ایوارڈز شو میں لڑکوں کے لیے ڈیزائن کیے جانے والے کپڑوں پر ڈیزائنرز پر برس پڑیں۔حال ہی میں پاکستان کے مشہور ایوراڈز شو کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے اسٹائل سے توجہ سمیٹی۔ایوارڈز شو میں ڈیزائنر احمد منان کے ڈیزائن کردہ تین لباسوں کی نمائش کی گئی جس میں سے ایک ڈریس لڑکے کا بھی تھا اور ان تینوں ڈریسز کو تقریب میں ’’بیسٹ ڈریس‘‘ کا ایوارڈ بھی ملا لیکن یہ عوام کے ساتھ ساتھ مشی خان کو بھی ایک آنکھ نہ بھایا۔

(جاری ہے)

اپنے سوشل اکاؤنٹ پر مشی خان نے ڈیزائنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں لڑکے کے کپڑوں کو دیکھ کر حیران پریشان ہوں، یہ ننگا سا لباس ہے جس پر چھوٹی جیکٹ اور ایک بڑا خیمے نما پاجاما پہنا ہوا ہے اور لپ اسٹک لگائی ہوئی ہے، آپ لوگ کس قسم کے کپڑے ڈیزائن کررہے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ آپ لوگ لڑکوں کو لڑکا رہنے دیں یا جو بھی وہ ہیں، آپ لوگ انہیں ڈیزائنگ کے نام پر عجیب کارٹون بنا کر سامنے کھڑا کردیتے ہیں۔اداکارہ کی یہ ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جب کہ اداکارہ نے اپنی ویڈیو کو اسٹوری پر بھی لگایا جس پرمختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں