اپنے کام سے خوش ہوں، سپر سٹار بننے کے چکر میں نہیں پڑتی:کبریٰ خان

جمعہ 17 مئی 2024 21:03

اپنے کام سے خوش ہوں، سپر سٹار بننے کے چکر میں نہیں پڑتی:کبریٰ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) معروف اداکارہ کبری خان نے کہا ہے کہ خوش ہوں لوگ میرے کام کو پسند کرتے ہیں‘ سپر سٹار بننے کے چکر میں نہیں پڑتی۔مجھے سمجھ نہیں آتا کہ سپرسٹار کیا ہوتا ہے، میں بس خود کو اداکار کے طور پر دیکھتی ہیں، اور خوش ہوں کہ میرا کام پسند کیا جارہا ہے۔ ایک انٹرویو میں کبری خان نے کہا کہ شہرت کے ساتھ ضروری ہے کہ قدم زمین پر سے مضبوطی سے جمے ہوئے ہوں۔

(جاری ہے)

کبری خان نے کہا کہ وہ یقین رکھتی ہیں کہ پیار کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوتا، اس لیے وہ ہر ڈرامے میں محبت کو ضروری سمجھتی ہیں۔ ویسے میرا ریکارڈ تو یہ ہے کہ مجھے ڈراموں میں اپنی محبت نہیں ملتی۔ منفی کردار کے بارے میں کبریٰ خان نے کہا کہ ایسا کردار کرنے پر جب انہیں لوگ برا بھلا کہتے ہیں تو انہیں مزہ آتا ہے کہ انہوں نے یہ کردار اچھے انداز سے نبھایا ہے۔ کبریٰ خان نے بتایا کہ انہیں فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے، لیکن ڈراموں میں کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں