اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںدوسالوں سے بند الحمراء ہال ون میں فلم سٹار نر گس نے اسٹیج ڈرامہ ’’کوئین ..

دوسالوں سے بند الحمراء ہال ون میں فلم سٹار نر گس نے اسٹیج ڈرامہ ’’کوئین آف 2016‘‘کا آغاز کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2016ء) دوسالوں سے بند الحمراء ہال ون میں فلم سٹار نر گس نے اسٹیج ڈرامہ ’’کوئین آف 2016‘‘کا آغاز کردیا جبکہ انکے ساتھ اداکارہ ہما علی ‘رائمہ خان اور عائشہ چوہدری بھی کاسٹ میں شامل ہیں ۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الحمراء نو ر جہان ہال مر مت کی وجہ سے دوسال بند رہا ہے مگر اب جمعہ کے روز سے دوبارہ وہاں پر اسٹیج ڈراموں کا آغاز ہوچکا ہے اور اس ڈرامے کے ہدایتکار قیصر جاوید ہوں گے اور ڈرامہ کی تمام ریہرسیل بھی مکمل ہو چکی ہے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں