سال 2017، آئی سی سی کے ٹاپ 10ٹویٹس پر پاکستان کا قبضہ رہا

پیر 1 جنوری 2018 18:15

سال 2017، آئی سی سی کے ٹاپ 10ٹویٹس پر پاکستان کا قبضہ رہا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) سال2017میں پاکستان کرکٹ میں بہت بہترین دیکھنے میں آئی اور ایک طرف جہاں انٹر نیشنل کرکٹ کی پاکستان آمد کاخواب پورا ہوا وہیں گرین شرٹس نے پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کی ان کامیابیوں کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھی سراہتے ہوئے گزشتہ سال کے دوران اپنے 10سب سے زیادہ شیئر کیے جانے والے ٹویٹ شائع کیے جن میں سے سب سے زیادہ شیئر کیے جانے والے 8ٹویٹ پاکستانی ٹیم کے حوالے سے ہی تھے ۔ان ٹویٹس میں زیادہ شیئر ہونے والا پہلا ٹویٹ پاکستان کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے سے متعلق تھا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں