پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر میں آل پی ٹی وی ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین کے زیر اہتمام ٹیبل ٹینس آزادی ٹورنامنٹ کا انعقاد

جمعرات 16 اگست 2018 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر میںآل پی ٹی وی ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین( سی بی اے ) کے زیر اہتمام ٹیبل ٹینس آزادی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ایک روزہ ٹونامنٹ میں سینٹر کے مختلف ڈیپاٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی ۔کھلاڑیوں نے ملازمین کو اپنی شاندار پرفارمینس سے ملازمین کو محظوظ اور خوب داد وصول کی۔

(جاری ہے)

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پی ٹی وی کے مرکزی صدر راحیل آصف خان نے انعامات تقسیم کئے ۔سی بی اے یونین کے مرکزی صدر وسیم گل،جنرل سیکرٹری عاصم نذیربھٹی ، دیگر عہدیداران اکمل علی چوہدری ، ظہیر ملک ، نوید چوہدری،خواجہ شاہد،شکیل ملک، رانا سہیل ، سید سلمان نقوی اور دیگر نے بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی ۔سنگل بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا فائنل پروڈیوسر فرحان مشتاق نے فنانس کے الیاس مون کو شکست دے کر اپنے نام کر لیا ۔تقسیم انعامات سے قبل مرکزی صدر راحیل آصف خان نے آزادی کا بھی کاٹا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں