آئی سی سی ون ڈے ویمن چمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم 29اپریل کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی

قومی ویمن ٹیم کا سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 6مئی کو ہوگا ۔دوسرا ون ڈے میچ 9مئی اور تیسرا 12مئی کو ہوگا

جمعہ 26 اپریل 2019 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) سائوتھ افریقہ کے خلاف ہونے والی آئی سی سی ون ڈے ویمن چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمعہ معروف کی کپتانی میں 29اپریل کو سائوتھ افریقہ روانہ ہوگی ۔ ون ڈے ٹیم میں کپتان بسمعہ معروف اوردیگر کھلاڑیوں میں ایمان انور ، فاطمہ ثناء ، جویریہ ودود خان ، جویریہ رئوف ، کائنات امتیاز ، ناہیدہ خان ، نشرہ سندھو، ند ا ڈار ، رمین شمیم ، ثناء میر ، سدرہ امین ، سدرہ نواز ( وکٹ کیپر ) اور عمائمہ سہیل شامل ہیں جبکہ سائوتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے والی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان بھی بسمعہ معروف ہوں گی، اس ٹیم میں ایمان انور ، عالیہ ریاض ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید ، جویریہ ودود خان ، جویریہ رئوف ، کائنات امتیاز ، نشرہ سندھو، ندا ڈار ، رمین شمیم ، ثناء میر ، سدرہ امین ، سدرہ نواز اور عمائمہ سہیل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انگوٹھے کی انجری کی وجہ سے ڈیانا بیگ سائوتھ افریقہ کے خلاف ویمن کرکٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گی ، ان کیجگہ فاطمہ ثناء کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ڈیانا بیگ کا کراچی میں ٹریننگ کے دوران انگوٹھا زخمی ہوگیا تھا اور ڈاکٹرز نے انہیں 8سے دس ہفتے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ خواتین کرکٹ ٹیم دورہ سائوتھ افریقہ میں3 ون ڈے میچز اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم کا سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 6مئی کو ہوگا ۔دوسرا ون ڈے میچ 9مئی اور تیسرا 12مئی کو ہوگا جبکہ5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15مئی ،دوسرا میچ 18مئی ،تیسرا میچ 19مئی ،چوتھا میچ 22مئی اور پانچواں میچ 23مئی کو ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں