قائداعظم انٹرڈویژنل ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ اورپاورلفٹنگ چیمپئن شپ ، ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ کی ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلزشرو

جمعرات 25 فروری 2021 19:11

قائداعظم انٹرڈویژنل ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ اورپاورلفٹنگ چیمپئن شپ ، ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ کی ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلزشرو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر پہلی قائداعظم انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ اورپاورلفٹنگ چیمپئن شپ کیلئے ویٹ لفٹنگ(مرد) اور پاور لفٹنگ(خواتین) کی ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز شروع ہوگئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کھلاڑیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کھلاڑی جوش وجذبے کے ساتھ ٹرائلز میں حصہ لیں، چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات دیں گے، اس سے پہلے ہونیوالی چیمپئن شپ میں بھی کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کی گئی تھیں،کھلاڑی محنت کرکے چیمپئن شپ کی تیاری کریں اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں، سپورٹس بورڈ پنجاب ہر قدم پر ان کے ساتھ ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز لاہور ڈویژن کی ویٹ لفٹنگ(مرد) کی ٹیم کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز ریلوے سٹیڈیم میں ہوئے جس میں 21 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ان میں سے 10 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا، جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ان میں 55 کلو گرام کیٹیگری میں سمیر خان، 61 کلوگرام میں حمزہ رفیق، 67 کلوگرام میں زین خالد، 73 کلوگرام میں حسنین بٹ، 81 کلوگرام میں عبداللہ زاہد، 89 کلوگرام میں واثق اقبال، 96 کلوگرام میں شاہزیب حیدر، 102 کلوگرام میں محمد علی، 109 کلوگرام میں خرم علی اور 109 کلوگرام پلس میں میں فیض بٹ شامل ہیں، لاہور ڈویژن کی پاور لفٹنگ (خواتین) کی ٹیم کے لئے ٹرائلز 26فروری کو پنجاب یونیورسٹی کے وومن سنٹر بالمقابل ایم او کالج میں ہونگے، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم کے مطابق ویٹ لفٹنگ (مرد) وپاورلفٹنگ (خواتین)چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملتان ڈویژن کی مرد و خواتین کی ٹیموں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز 26 فروری بروز جمعہ صبح 10 بجے سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں