اپالو سپورٹس نے یو ایم ٹی کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعہ 2 جنوری 2015 13:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) اپالو سپورٹس اور یو ایم ٹی کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا۔ اپالو سپورٹس نے یو ایم ٹی کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ یو ایم ٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے 34 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 175 ر نز بنائے۔ فیضان نے 40، ساجد 30 اور ارباز نے 20 رنزبنائے۔

(جاری ہے)

اپالو سپورٹس کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلال اسلم نے 5/33 ، ایم مدثر 2/49 اور منیب خان نے 1/17 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں اپالو سپورٹس نے 33.2 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ آغا شمشیر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 رنز ناٹ آؤٹ، تنویر جبار 45 اور اویس طارق نے 42 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ یو ایم ٹی کی طرف سے ارباز نے 2/17، مبشر 1/34 اور واجد نے 1/29 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پروموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے بلال اسلم کو مین آف دی میچ کا انعام دیاجبکہ ناصر عالم ہمراہ تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں