شعیب اختر نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردئیے

بدھ 14 جنوری 2009 19:23

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14جنوری2009 )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کیطرف سے سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش قبول کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں شامل کیا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ جب شعیب اختر نے معاہدوں کی شقوں پر اعتراض کیے بغیر پہلی فرصت میں معاہدے کوقبول کرلیا۔گزشتہ سال نسیم اشرف دور میں شعیب اختر نے پی سی بی کی طرف سے معاہدہ کی پیشکش ٹھکرادی تھی۔ذرائع کے مطابق شعیب اختر کے علاوہ اوپنرسلمان بٹ اور کچھ دیگر کھلاڑیوں نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردئیے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں