لاڑکانہ، کچے کے ڈاکوئوں کو اسلحہ سپلائی کرنے والی3اسمگلرگرفتار

گرفتارا سمگلرز کے قبضے سے ہتھیاروں کے 51 جعلی لائسنس، 2 پستول، ایک ریپیٹر، گولیاں اور کار برآمد کر لی گئی،ایس ایس پی لاڑکانہ

اتوار 19 مئی 2024 20:05

لاڑکانہ، کچے کے ڈاکوئوں کو اسلحہ سپلائی کرنے والی3اسمگلرگرفتار
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) سی ٹی ڈی لاڑکانہ کی بڑی کارروائی میں کچے کے ڈاکوئوں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے 3 اسلحہ اسمگلرز گرفتار لئے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاڑکانہ اصغر شاہ کے مطابق ا سمگلروں کو بلوچستان سے سندھ داخل ہوتے ہوئے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، گرفتارا سمگلرز کے قبضے سے ہتھیاروں کے 51 جعلی لائسنس، 2 پستول، ایک ریپیٹر، گولیاں اور کار برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اسمگلرز کی شناخت جمعہ بروہی،عالم بروہی اور محمد خان بروہی کے نام سے ہوئی ہے، گرفتارا سمگلرز جعلی لائسنس بناکے اسلحہ بلوچستان سے سندھ میں سپلائی کرتے تھے، جعلی لائسنس پر بلوچستان سے سندھ لانے والے اسلحہ ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ افراد کو فراہم کیا جاتا تھا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کہاا سمگلرز جمعہ بروہی پہلے بھی بم برآمدگی کے کیس میں خیرپور میں گرفتار ہوچکا ہے، گرفتارا سمگلرز کا تعلق بلوچستان کے علاقے جعفر آباد سے ہے، گرفتار ملزموں سے تفتیش جاری ہے جلد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں