لاڑکانہ ،شیخ زید وومن ہسپتال میں پرانی دشمنی کے باعث فائرنگ ایک شخص ہلاک

ہفتہ 3 فروری 2018 18:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2018ء) شیخ زید وومن اسپتال میں پرانی دشمنی کے باعث فائرنگ ایک شخص ہلاک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے لاکپ کردیا، مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے تھانہ سچل کے حد شیخ زید وومن ہسپتال میں ضلع خیرپور کے علاقے گمبٹ کے گاؤں عمر پنہور رپڑی کے رہائشی وزیر علی شاہانی نے اپنی بیٹی کو علاج کے لیے داخل کروایا جہاں ہفتے کے روز موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وزیر علی پر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ کے باعث اسپتال میں شدید خوف و حراس پھیل گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تعاقب کے بعد ایک ملزم کو قمبر موڑ کے علاقے سے تعاقب کے بعد ملزم کو پسٹل سمیت گرفتار کرکے لاکپ کردیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم علی محمد شاہانی لاڑکانہ کے علاقے بازیگر پل کا رہائشی ہے جس کا مقتول کے ساتھ پرانی دشمنی تھی جس پر اس سے فائرنگ کرکے وزیر علی شاہانی کو قتل کردیا ہے۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں