ضلع بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 12 فروری 2018 22:23

لاڑکانہ ۔12فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیو ٹیموں نے گھر گھر، بس اسٹینڈز اور دیگر مقامات پر جاکر ایک روز سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے۔

(جاری ہے)

پولیو کے متعلق فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالواحد ٹگڑ نے بتایا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 858 ٹیمیشن تشکیل دے دی گئی ہیں جو نہ صرف گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں گے بلکہ اسپتالوں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت بس ریلوے اسٹیشن پر قطرے پلوائیں گے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تشکیل کردہ پولیو ٹیموں سے تعاون کیاجائے تاکہ ملک سے جلد پولیو مرض کا خاتمہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں