ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نعمان صدیقی نے اسسٹنٹ کمشنر جواد حیدر شاہ کے تبادلے پر اعتراض کردیا

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:08

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نعمان صدیقی نے اسسٹنٹ کمشنر جواد حیدر شاہ کے تبادلے پر اعتراض کردیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ رکوانے کے لیے ڈپٹی کمشنر نے سیکریٹری سروسز کو خط لکھ دیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نعمان صدیق نے اسسٹنٹ کمشنر جواد حیدر شاہ کو کام جاری رکھنے کا بھی حکم جاری کردیا۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے کہا ہے کہ جواد حیدر شاہ ایماندار افسر ہیں انہیں 2 ماہ میں تبدیل کیا گیا جو قبل از وقت اور ضابطے کے خلاف ہے۔ یاد رہے کہ چیف سیکریٹری نے جواد حیدر شاہ کا تبادلہ کر کے اقبال تنیو کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن گذشتہ روز جاری کیا تھا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں