کمشنر لاڑکانہ ڈویژن رفیق احمد برڑو کا شیخ زید وومن اور چلڈرن اسپتال کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

منگل 18 دسمبر 2018 19:07

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن رفیق احمد برڑو نے گذشتہ روز شیخ زید وومن اور چلڈرین اسپتال کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مختلف شعبات میں جاکر مریضوں کی عیادت کی اور انہیں ملنی والی سہولیات کے متعلق آگاہی لی جس پر مریضوں اور ان کے ورثا نے اطمیمان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹروں کو چاہیے کہ اسپتالوں میں داخل مریضوں کا خاص خیال رکھیں اور ان کا بہتر طریقے سے علاج کرکے مفت ادویات فراہم کریں۔ اس موقع پر ایم ایس چانڈکا اسپتال ڈاکٹر علی گوہر ڈاہری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمٰن بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں