لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری

جمعہ 3 مئی 2024 19:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں،جمعہ کو نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ لیا گیا۔پورے ضلع میں 47 امتحانی مراکز قائم کر کے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں،ڈسٹرکٹ ویجیلنس ٹیم کے افسران نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔اس موقع پر ویجیلنس ٹیم کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی امتحانی مراکز کا دورہ کیا ہے اور آج امتحان کے دوسرے روز طلباء انگریزی کا پرچہ بہتر انداز میں دے رہے ہیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں