لاڑکانہ کے نواحی گاؤں حبیب بگھیو میں ایک مزید 6 سالہ معصوم بچہ آوارہ کتوں کا شکار بن گیا

جمعرات 14 نومبر 2019 17:23

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) لاڑکانہ کے نواحی گاؤں حبیب بگھیو میں ایک مزید 6 سالہ معصوم بچہ آوارہ کتوں کا شکار بن گیا بچے کا چہرا اور جسم بری طرح زخمی، حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، چہرا بھی دیکھنے کے قابل نہیں، انتظامیہ کی جانب سے کتا مار مہم تاحال شروع نہیں کی جاسکی، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے نواحی گائوں حبیب بگھیو میں کھیتوں پر 5 جاتے ہوئے 5 سے زائد آوارہ کتوں نے 6 سالہ حسنین بگھیو پر حملہ کر دیا، چیخ و پکار پر اہل علاقہ نے بچے کو آوارہ کتوں سے بچاتے ہوئے شدید زخمی حالت میں حسنین کو شعبہ حادثات لاڑکانہ منتقل کیا گیا بچے کے والد غلام حسین کا کہنا تھا کہ آوارہ کتوں کے حملا آور ہونے کے بعد خوش قسمتی سے کھیتوں میں موجود لوگوں نے بچے کو آوارہ کتوں کے چنگل سے بچایا اگر مزید تاخیر ہوتی تو موقع پر بچے کی جان جا سکتی تھی، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچے کے چہرے اور پورے جسم پر شدید زخم آئے ہیں طبی امداد کے ساتھ اینٹی ریبیز ویکسین بھی دے دی گئی ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے شہر سمیت گردونواح کے دیہی علاقوں میں آوارا کتوں کے خاتمے کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے چند روز قبل بھی نودیرو کے قریبی گائوں میں اسکول سے واپسی پر دو معصوم بچوں کو آوارہ کتوں نے حملہ کر کے شدید زخمی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں