لاڑکانہ، نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی

پیر 13 مئی 2024 20:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ علی گوہر آباد کی حدود میں مبینہ طور پر 40 سالہ نثار حسین انصاری نے خود پر پستول سے فائر کرکے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

اطلاع پر پولیس نےنعش تحویل میں لے چانڈکا ہسپتال منتقل کردی۔اس حوالے سے تھانہ علی گوہر آباد کی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان غیر شادی شدہ تھا، ابتدائی تفتیش میں لواحقین کا کہنا ہے کہ نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آکر ایسا قدم اٹھایا ، نعش کا پوسٹ مارٹم کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں