لارکانہ پولیس کی کارروائیاں،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار

پیر 13 مئی 2024 20:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینا گیا ٹریکٹر برآمدکیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او علی گوہر آباد سب انسپکٹر علی اصغر بوزدار نے ٹیم کے ہمراہ ایمپائر روڈ والے علاقے ڈی سی ہائی سکول کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہنواز جتوئی کو ریوالور اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، ایس ایچ او رتوڈیرو انسپکٹر عبدالغفور چھٹو نے شکارپور بائی پاس سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت ہدایت اللہ ولد ٹروھ جلبانی رہائشی گاؤں بڈو جلبانی کے طور پر ہوئی ہے، گرفتار ملزم چوریوں اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث و اشتہاری ہے جس کے خلاف رتوڈیرو سمیت دیگر تھانوں پر 5 سے زائد مقدمات درج ہیں، لاڑکانہ پولیس نے تھانہ کنگا کی حدود سچے بخش بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرکے متعلقہ تھانہ کنگا میں پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مظہر ولد محمد بخش گاڈھی رہائشی گاؤں ربن گاڈھی ضلعہ قمبر شہدادکوٹ کے طور پر ہوئی ہے، ملزم کے خلاف درج کیس کی مزید تفتیش جاری ہے، دوسری جانب ایس ایچ او مارکیٹ انسپیکٹر سرتاج احمد جاگرانی نے خفیہ اطلاع پر آریجا بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چھینا گیا ٹریکٹر برآمد کرلیا جو ٹریکٹر اصل مالک موٹن رند کے حوالے کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں