لاڑکانہ پولیس کی کارروائی،4 ملزمان گرفتار

اتوار 19 مئی 2024 21:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے چرس، شراب، 3 چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 3 قیمتی موبائل فونز برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو پولیس نے 2 مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں روپوش ملزم بلاول جیہو اور ملزم آزاد ویسر کو شراب کی 8 بوتلوں سمیت، اللہ آباد پولیس نے 2 منشیات فروش ملزمان مجاہد ڈاھانی اور رضا میرانی کو 2 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے، دوسری جانب ڈی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر ظہور احمد سومرو نے شہری عبدالغفور شاہ اور شہری ثنااللہ لاشاری کی دو قیمتی موبائل فونز، دڑی پولیس نے شہری شعیب بھٹو کی چوری شدہ موٹرسائیکل، شہری محمد علی پیرزادو کی چوری شدہ موبائل فون، ایئرپورٹ پولیس نے شہری ذوالفقار علی ساریو سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو پولیس نے شہری نظیر احمد قریشی کی چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں