سندھ میں گرمی کی لہر سے ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر کیمپس کا انعقاد

اتوار 19 مئی 2024 21:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) سندھ میں گرمی کی نئی لہر میں ہیٹ اسٹروک کے خدشے کے پیش نظر چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ نے تمام چیئرمینوں ،چیف میونسپل آفیسرز، ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کونسلز کے چیئرمینوں سمیت تمام چیئرمینوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لاڑکانہ کو مراسلہ لکھ کر ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے لوگوں کو مختلف مقامات پر کیمپ لگانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، اس حوالے سے سندھ میں گرمی کی نئی لہر 21 مئی سے 27 مئی تک ہیٹ اسٹروک کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے پیش نظر چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری نے تمام چیف میونسپل افسران، ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے چیئرمینوں سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لاڑکانہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے کہ وہ ہیٹ اسٹروک کے دوران گرمی سے بچنے کے لیے اقدامات کریں اور لوگ زیادہ سے زیادہ پانی کے استعمال کو یقینی بنائیں جبکہ مختلف مقامات پر کیمپ لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، چیئرمین ضلع کونسل نے عام لوگوں کو ہیٹ اسٹروک کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، ہیٹ اسٹروک کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور وافر مقدار میں پانی پینے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں