لاڑکانہ ، ڈائریکٹر سکولز نے غیر حاضری پر 34 اساتذہ کو معطل کردیا

پیر 20 مئی 2024 22:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) ڈائریکٹر پرائمری سکولز ایجوکیشن لاڑکانہ گل شیر سومرو نے تحصیل ڈوکری کے 34 میل و فی میل پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر معطل کردیا اور انہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری لاڑکانہ دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹر پرائمری سکولز ایجوکیشن ریجن لاڑکانہ گل شیر سومرو نے کہا کہ مذکورہ اساتذہ محکمہ تعلیم کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں لہٰذا ان کی سروس معطل کرکے انہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری لاڑکانہ انیس الرحمان جلبانی کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے افسران پر مشتمل 4 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، عدم تعمیل کی صورت میں مذکورہ اساتذہ کو بغیر انکوائری کے شوکاز نوٹس جاری کرکے انہیں نوکری سے برطرف کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں