لاڑکانہ پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران دو مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرالیا

بدھ 22 مئی 2024 20:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ کی ہدایات پر شکارپور پوليس نے کوٹ شاہو کے کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے دو پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرالیا جبکہ اغوا میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے بتایا کہ پولیس اہلکار عرفان کرسی جتوئی نے گزشتہ روز ڈاکوؤں سے مل کر تھانہ خانپور کی پولیس پکٹس 10 میل سے پولیس اہلکاروں کو دھوکے سے اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا ۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لئے تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ، ٹیم نے اغوا کی واردات میں ملوث پولیس اہلکار عرفان علی کرسی جتوئی کو بھی گرفتار کر لیا ہے، پوليس اہلکار نے بڈانی جتوئی گینگ کے ساتھ ملکر اغواء کا منصوبہ بنایا تھا، ملزم سے تفتیش جاری ہے، مزید واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف متوقع ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا کہ پوليس میں موجود کالی بھیڑوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا، پولیس محکمہ کو ایسے جرائم پیشہ افراد سے پاک کرینگے کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائیاں ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں